ڈیون نیش نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے منتخب

ویلنگٹن۔20نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ(این زیڈ سی ) نے سابق آل راؤنڈر اور قومی سلیکٹر ڈیون نیش کو اپنے بورڈ میں منتخب کر لیا ہے 53 سالہ ڈیون نیش مارٹن سنیڈن کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مارٹن سنیڈن بطور چیف ایگزیکٹو، بورڈ ممبر، بورڈ کے چیئرمین اور آئی سی سی کے ڈائریکٹر کے طور پر کھیل میں طویل خدمات انجام دینے کے بعد روٹیشن کے ذریعے نیوزی لینڈ …

ویلنگٹن۔20نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ(این زیڈ سی ) نے سابق آل راؤنڈر اور قومی سلیکٹر ڈیون نیش کو اپنے بورڈ میں منتخب کر لیا ہے

53 سالہ ڈیون نیش مارٹن سنیڈن کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مارٹن سنیڈن بطور چیف ایگزیکٹو، بورڈ ممبر، بورڈ کے چیئرمین اور آئی سی سی کے ڈائریکٹر کے طور پر کھیل میں طویل خدمات انجام دینے کے بعد روٹیشن کے ذریعے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے مستعفی ہوگئے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی چیئر مین ڈیانا پوکیپٹولنڈن نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ڈیون نیش کی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ میں ایسے وقت پر شمولیت ہورہی ہے جب اس کی ضرورت ہے۔

ڈیون نیش بحیثیت کھلاڑی اور اچھا منتظمین کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ڈیون نیش مارٹن سنیڈن کی جگہ خوب ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ ڈیانا پوکیپٹولنڈن نے مزید کہا ہے کہ ڈیون نیش کی نہ صرف کرکٹ کھیلنے میں بلکہ کھیل کے انتظامی امور میں بھی گہری دلچسپی ہے۔ڈیون نیش کو 1992 سے 2002 تک 32 ٹیسٹ اور 81 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

ڈیون نیش 2000 کے آئی سی سی ناک آؤٹ میں نیوزی لینڈ کے ٹائٹل جیتنے والے سکواڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے لارڈز میں کھیلے گئے اپنے پانچویں ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنانے کے علاوہ 10وکٹیں بھی حاصل کیں۔اس کے علاوہ ڈیون نیش نے 1999 کے اوائل میں باقاعدہ کپتان سٹیفن فلیمنگ کے زخمی ہونے کے بعد 7 ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز میں کیوی ٹیم کی قیادت بھی کی ۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعدانہوں نے 2005 میں مردوں کی ٹیم کے سلیکٹر کے طور پر فرئض انجام دیئے ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔