لندن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مستعفی ہونے والے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی وزیراعظم تھریسا مے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے بات چیت کے دوران بھی برطانیہ کو یورپی یونین کے قریب رکھیں۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمان سے اپنے الوداعی خطاب میں کیمرون نے تھریسا مے کی مذاکرات کاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان …
ڈیوڈ کیمرون کا نئی وزیر اعظم کو یورپی یونین کے قریب رہنے کا مشورہ

مزید خبریں
لندن ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مستعفی ہونے والے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی وزیراعظم تھریسا مے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے بات چیت کے دوران بھی برطانیہ کو یورپی یونین کے قریب رکھیں۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمان سے اپنے الوداعی خطاب میں کیمرون نے تھریسا مے کی مذاکرات کاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا نئی وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ برطانیہ کو تجارتی، تعاون اور سکیورٹی مفادات کے لیے ہر ممکن حد تک یورپی یونین کے قریب رکھیں۔








