پشاور۔ 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن عباس مجید خان مروت نے اورکزئی کا دورہ کیا اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہوں نے حالیہ حملے کی زد میں آنے والی پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے حملوں کو ناکام بنانے اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ڈی آئی جی نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے جاری کوششوں میں کمیونٹی کو شامل کرنے کے لیے مقامی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور قبائلی عمائدین کی طرف سے کی جانے والی حمایت کو سراہا۔