احمدپورشرقیہ۔ 09 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب اور ڈپٹی کمشنر سید حسن رضانے TDCPکے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 21ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2026کے حوالے سے تمام روٹس کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیپ ریلی کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ جیپ …
ڈی اور ڈپٹی کمشنر کا 21ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے روٹس کا دورہ

مزید خبریں
احمدپورشرقیہ۔ 09 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب اور ڈپٹی کمشنر سید حسن رضانے TDCPکے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 21ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2026کے حوالے سے تمام روٹس کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیپ ریلی کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ جیپ ریلی کے موقع پر تمام تر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے گا،شرکا جیپ ریلی کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی ۔
گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پر طے شدہ مقام پر کرائی جائے گی۔ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی علیحدہ سے ٹریفک پلان ترتیب دیا جارہا ہے جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اور روٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس،ٹریفک فورس،سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے آپس میں باہمی رابطہ رکھنے کے لیے وائرلیس بیس سیٹ مختلف مقامات پر نصب کئے جارہے ہیں۔








