ڈی ایس پی سٹی مردان کا مختلف گرجاگھروں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی ایس پی سٹی مردان فاضل خان نے مختلف گرجاگھروں کا دورہ کیا اور داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پشاور۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈی ایس پی سٹی مردان فاضل خان نے مختلف گرجاگھروں کا دورہ کیا اور داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی نے سکیورٹی اہلکاروں کو مکمل الرٹ رہنے، مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور موثر چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کی سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔مردان پولیس تمام عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔