ڈی جی خان سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 23 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے ابتدائی نو ماہ کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ (ڈی جی کے سی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ءکے پہلے نو مہینوں کے دوران کمپنی نے 4970 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ …

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے ابتدائی نو ماہ کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ (ڈی جی کے سی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ءکے پہلے نو مہینوں کے دوران کمپنی نے 4970 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران ڈی جی کے سی نے 6454 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے ابتدائی نو ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے اسی عرصہ کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کے بعداز ٹیکس نفع میں 1484 ملین روپے یعنی 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 14.73 روپے کے مقابلہ میں 11.34 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

مزید خبریں