ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کی میٹنگ،پیشہ وارانہ امور اور دفتری معاملات کا جائزہ لیا

ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کی میٹنگ،پیشہ وارانہ امور اور دفتری معاملات کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کےڈی جی سیف سٹی؍ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے سیف سٹی سٹاف سے جمعرات کو میٹنگ کی ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹنگ میں سیف سٹی سٹاف نے بریفننگ دی جبکہ ڈی جی سیف سٹی؍ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نےآپریشنل۔پیشہ وارانہ امور، سٹور رومز میں موجود سامان کی مرمت، دیکھ بھال اور ورکنگ حالت میں برقرار رکھنے سمیت دیگر دفتری معاملات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے۔