اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):سیف سٹی اسلام آباد میں نئے ترقی یاب ہونے والے افسرا ن کے اعزاز میں تقریب کے دوران ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے اگلے عہد وں پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پراسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس …
ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):سیف سٹی اسلام آباد میں نئے ترقی یاب ہونے والے افسرا ن کے اعزاز میں تقریب کے دوران ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے اگلے عہد وں پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پراسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں سیف سٹی اسلام آباد میں نئے ترقی یاب ہو نے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد ہارون جوئیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیگرسینئر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی سیف سٹی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے،انہیں مبارک باد دی اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی نے تقریب میں شامل پولیس افسران کو خوش آمدید کہا اور ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی محنت، لگن،بہادری، ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،میری دعا ہے آپ کو جو ترقی ملی جو رینک نصیب ہوئے آپ اس کے ساتھ انصاف کریں،آپ کے بچے آپ کو اپنا ہیرو سمجھیں،آ پ کے والدین آپ پر فخر محسوس کریں،ہم ہر کوشش کریں گے کہ آ پ اور آپ کے اہل خانہ کے چہروں پر خوشیاں لائیں، لیکن اس کے بدلے آپ نے مجرمان کا قلع قمع کرنا،شہریوں کو فوری انصاف مہیا کرنا اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے وعدے کی تجدید کرنی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا واحد راستہ اللہ کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،اللہ کے فضل و کرم سے یہ غازیوں اور شہیدوں کا محکمہ ہے،ہم نہ غازی بننے سے ڈرتے ہیں نہ شہید ہونے سے ڈرتے ہیں،صرف اور صرف بہادری کی داستانیں رقم کرنی آتی ہیں،اپنی بات کو مختصر کرتے ہوئے کہوں گا کہ یاد رکھیئے گا کہ ترقی اللہ کی دی ہوئی امانت ہے، محکمہ میں جو ذمہ داری ملے اسے ہر صورت پورا کرنا ہے ،میں امید کرتاہوں کہ آپ نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن اور دلجمعی سے سرانجام دیں گے۔








