ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کیخلاف کارروائیاں،400 لٹر غیر معیاری تیل، 25 کلو کھلا رنگ، 20 کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات تلف

85
Food Safety Teams
Food Safety Teams

اوکاڑہ۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کیخلاف کارروائیاں، 4 کلو میٹر دیپالپور روڈ پر پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن، 400 لٹر غیر معیاری تیل، 25 کلو کھلا رنگ، 20 کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات تلف اور پاپڑ فیکٹری کو پانچ لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا ہے

، تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آصف ڈوگر ،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم،فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم کے ہمراہ دیپالپور روڈ پر پاپڑ فیکٹری میں کارروائی کی، خوراک کی تیاری میں غیرمعیاری تیل اور کھلے مصالحہ جات کی ملاوٹ کی جارہی تھی

،پروڈکشن ایریا میں حشرات اور غیر ضروری سامان کی موجودگی پر فیکٹری کیخلاف کارروائی کی گئی،اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے ملاوٹ کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔