ڈی سی اے راولپنڈی کے انتخابات، صبیح اظہر گروپ نے مسعود انور اور اشرف قریشی گروپ کو شکست دے دی

ڈی سی اے راولپنڈی کے انتخابات، بیح اظہر گروپ نے مسعود انور اور اشرف قریشی گروپ کو شکست دے دی

راولپنڈی ۔11مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی سی اے) راولپنڈی کے انتخابات میں صبیح اظہر گروپ نے مسعود انور اور اشرف قریشی گروپ کو شکست دے دی۔ انتخابات پیر کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے جہاں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر نوید مشتاق عباسی 37 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل بلال ادریس 34 ووٹ لے سکے۔

سیکرٹری کی نشست پر ذوالفقار علی نے 40 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی جبکہ سید ایوب رانا 30 ووٹ حاصل کر سکے۔ خزانچی کی نشست پر آصف باجوہ 38 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مرزا راشد حسین نے 32 ووٹ حاصل کیے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں اور ان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ نو منتخب عہدیداروں نے راولپنڈی میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔