ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس،انسداد پولیو مہم کی چھٹے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

94
جڑواں شہروں میں انسدادپولیو مہم اختتام پذیر، ہدف سے 11 فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر ز کامشترکہ جائزہ اجلاس

لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کی چھٹے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ،ڈی ڈی ایچ اوز نے ڈی سی سید موسی رضا کو پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ پولیو مہم کے پہلے چھ روز میں اب تک پانچ سال سے کم عمر کے 22 لاکھ 30 ہزار134 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ،اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہیں

تمام ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں،کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا، پولیو ورکرز ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ نہ کریں، انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔