ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ریونیو ٹربیونل کی سکروٹنی کمیٹی کے تحت کیسز کی سماعت کا انعقاد کیا گی
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت ریونیو ٹربیونل کی سکروٹنی کمیٹی کے تحت کیسز کی سماعت کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ریونیو ٹربیونل کی سکروٹنی کمیٹی کے تحت کیسز کی سماعت کا انعقاد کیا گیا۔سکروٹنی کمیٹی کی اس سماعت کے دوران ریونیو سے متعلق کل44 اہم کیسز پیش کیے گئے جن پر ٹربیونل نے قانونی و حقائق کی بنیاد پر فیصلے صادر کئے۔
کمیٹی نے زمین کے دیرینہ تنازعات،پراپرٹی اسیسمنٹ کے معاملات اور شہریوں کی دیگر شکایات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔سماعت کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام سائلین کو اپنے دلائل اور ضروری دستاویزات پیش کرنے کے لیے بھرپور اور شفاف وقت فراہم کیا گیا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایات جاری کیں کہ ریونیو کے تمام زیر التوا کیسز کو بلا تاخیر نمٹا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور زمین کے معاملات میں فریقین کے ثبوتوں کا مکمل قانونی معائنہ یقینی بنایا جائے۔
ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ ریونیو ٹربیونل کا قیام شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے،ہم میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ عوام کو تمام رکاوٹوں سے نجات ملے اور ان اقدامات کے ذریعے بیک لاگ کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک پرامن معاشرے کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کے عزم پر قائم ہے۔دوران سماعت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،ایس ایس پی آپریشنز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔







