سرگودھا۔ 04 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی زیرِ صدارت پولیس کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل، ایس پی ہائی وے پٹرول محمد اختر جوئیہ اور ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق، اے ڈی آئی جی محمد طارق،ڈی ایس پی پی ٹی ایس اختر علی
جبکہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل جلد از جلد مکمل کی جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات میں میٹریل میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔