ڈ ائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت 35ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کااہم اجلاس

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):ڈ ائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت 35ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کااہم اجلاس جمعتہ المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہواہے اجلاس میں پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈائریکٹرایڈمن عابد شوکت اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حید ر خواجہ …

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):ڈ ائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت 35ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کااہم اجلاس جمعتہ المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہواہے اجلاس میں پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈائریکٹرایڈمن عابد شوکت اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حید ر خواجہ ودیگر موجود تھے۔

اجلاس میں 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا دستہ مکمل تیاری کے ساتھ نیشنل گیمز میں شریک ہو گا،پنجاب کے کھلاڑی تربیتی کیمپس میں 23نومبر کو کیمپس رپورٹ کریں گے،24نومبر سے 3دسمبر تک تربیتی کیمپس جاری رہیں گے ،پنجاب کی ٹیمیں نیشنل گیمزکے لیے3دسمبر4اور6دسمبر کو تین مراحل میںکر اچی کے لیے روانہ ہوںگی،کھلاڑیوں کی سہولیات کے لیے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں ،اجلاس میںارشد ستار، عرفان اللہ،مدود جعفری،طیب سہیل،مبشرہ رضاودیگر شریک ہوئے۔

مزید خبریں