واشنگٹن ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ایمنسٹی انٹرنیشنل کی محقق حوریہ مصدق نے مغربی کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خوفناک حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 24 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوگئے جو بین الاقوامی قانون کے مطابق جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ کل ہی کی بات ہے کہ کابل میں لوگ شہر کی …
کابل بم حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ایمنسٹی انٹرنیشنل کی محقق حوریہ مصدق نے مغربی کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خوفناک حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 24 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوگئے جو بین الاقوامی قانون کے مطابق جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ کل ہی کی بات ہے کہ کابل میں لوگ شہر کی تاریخ کے بد ترین حملوں کی پہلی برسی منانے کی تیاری کر رہے تھے اور آج وہ مزید ہلاکتوں پر ماتم کناں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغان تنازع شروع ہوئے تقریباً 16 برس ہوچکے ہیں، جس میں شہری آبادی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔








