کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس، توانائی مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل وقت پر مکمل اور نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کی تشکیل میںتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، اسد عمر

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل وقت پر مکمل کیا جائے، نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کی تشکیل میں انڈسٹری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، متعلقہ ادارے باقاعدگی سے کارگردگی رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل وقت پر مکمل کیا جائے، نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کی تشکیل میں انڈسٹری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، متعلقہ ادارے باقاعدگی سے کارگردگی رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزراء عمر ایوب، علی زیدی، شیخ رشید، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔کمیٹی کی سرکلر ڈیبٹ کی رپورٹنگ میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے نیپرا کو اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ میں اصلاحات کیلئے پاور ڈویژن کی کارگردگی رپورٹ پیش کی گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی کہ توانائی مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل وقت پر مکمل کیا جائے، نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کی تشکیل میں انڈسٹری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کے حوالے سے متعلقہ ادارے باقاعدگی سے کارگردگی رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کریں۔وزارت پیٹرولیم نے اجلاس کو کورونا وائرس کے پٹرول کی طلب پر اثرات بارے بریفنگ دی۔کورونا وائرس کے وجہ سے پٹرول کی طلب میں 40 فیصد سے زائداور ہائی سپیڈ ڈیزل کی طلب میں 50 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔وزارت پٹرولیم نے پیٹرول مصنوعات سے متعلق وزارت کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔کابینہ کمیٹی نے متعلقہ وزارت کو ملکی سٹوریج صلاحیت بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔