کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت خزانہ کی تجویز پر سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ(ایچ بی ایف سی ایل) میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کی اجازت اور پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجب الادا گیس بلوں کی ادائیگی کی مد میں 35 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت خزانہ کی تجویز پر سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ(ایچ بی ایف سی ایل) میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کی اجازت اور پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجب الادا گیس بلوں کی ادائیگی کی مد میں 35 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیر اعظم کے مشیربرائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر پاکستان مورگیج ریفائنری کمپنی لمیٹڈ کے لیے عالمی بنک سے حاصل کردہ 14 کروڑ ڈالر قرضہ کی ایک کروڑ ڈالر رقم کی تیسری قسط کے لیے رسک شیئرنگ سہولت کے نفاذ کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے نے وزارت خزانہ کی تجویز پر سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ(ایچ بی ایف سی ایل) میں اپنے حصص فروخت کرنے کی اجازت بھی دےدی۔ اجلاس میں مالی سال 2019-20 کے لیے اخراجات پورا کرنے کے لیے80 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔ ای سی سی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی مواصلات کی تجویز پر ای گورنمنٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے درکار انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی انفرا سٹرکچر کی مرکزی طور پر خریداری کے لیے 10 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجب الادا گیس بلوں کی ادائیگی کی مد میں 35 کروڑ روپے کے اجراءکی منظوری بھی دی گئی۔ متعلقہ رقم مالی سال 2019-20ءمیں پاکستان سٹیل ملز کے لیے مختص شدہ بجٹ سے اداکی جائے گی۔