کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ایک لاکھ ٹن یوریا فوری درآمد کرنے کی منظوری دےدی، ، ای سی سی کا وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ایک لاکھ ٹن یوریا فوری درآمد کرنے کی منظوری دےدی، وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسانوں کو ارزاں نرخوں پر یوریا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کھاد انڈسٹری کیلئے قیمتوں کے میکنزم کا جائزہ لیا جائے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ایک لاکھ ٹن یوریا فوری درآمد کرنے کی منظوری دےدی، وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسانوں کو ارزاں نرخوں پر یوریا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کھاد انڈسٹری کیلئے قیمتوں کے میکنزم کا جائزہ لیا جائے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے رمضان پیکیج کے ثمرات صارفین تک حقیقی معنوں پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ای سی سی کا اجلاس منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں کھادوں کی فراہمی کی صورتحال اور ان سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں موسم گرما میں کھاد پیداکرنے والے پلانٹس کو فراہم کی جانے والی گیس بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو منتقل کرنے کی صورت میں اضافی کھاد کی درآمد کی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کو کھادوں کی قیمتوں کے طریقہ کار کاجائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں کسانوں کو سستے داموں کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو انڈسٹریز ڈویژن کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز میں بدعنوانی میں ملوث سات افراد کے خلاف نیب کیسز پر پیشرفت کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ داخلہ ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ ان سات افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ دریں اثناءیوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے ای سی سی کو رمضان پیکیج کی تیاریوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی نے انڈسٹریز ڈویژن کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج پر مو¿ثر طریقہ سے عملدرآمد ہو اور اس کا ریلیف صارفین تک پہنچے۔ اجلاس میں شماریات ڈویژن نے ملک میں افراط زر اور مختلف اشیاءکی قیمتوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ملک میں قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اشیاءضروریہ کی طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لے۔ ای سی سی نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان فیول سپلائی معاہدہ سے متعلق تجویز کی منظوری دی۔ ای سی سی نے سپلیمنٹری اور ٹیکنیکل گرانٹس کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی منظوری دی۔

Leave a Reply