کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان سٹیل ملز کے نئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دےدی

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان سٹیل ملز کے نئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دےدی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعرات کو یہاں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیر میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی برائے …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان سٹیل ملز کے نئے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دےدی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس جمعرات کو یہاں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیر میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے بجلی تابش گوہر، وزارت خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر نجکاری کی سفارشات اور تجاویز پر پاکستان سٹیل ملز کے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ ٹرانزیکشن سٹرکچر کے تحت پاکستان سٹیل ملز کو معلوم شدہ بنیادی آپریٹنگ اثاثے سٹیل ملز کے مکمل ذیلی ادارے کو کمپنیز ایکٹ 1917ءکی سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت منتقل کرنے اور نئے قائم شدہ ذیلی ادارے کو سٹرٹیجک پرائیویٹ شعبہ کے شراکت دار کو مکمل ملکیت دیئے بغیر اکثریتی شیئرز کی فروخت کی اجازت ہو گی۔