کارپٹس کی برآمدات میں 9.60 اور فٹ بال کی برآمدات میں 13.69 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کارپٹس کی برآمدات میں 9.60 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران 16 ہزار 684 ملین ڈالر مالیت کے کارپٹس برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 15 ہزار 223 ملین ڈالر مالیت کے کارپٹس …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کارپٹس کی برآمدات میں 9.60 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران 16 ہزار 684 ملین ڈالر مالیت کے کارپٹس برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 15 ہزار 223 ملین ڈالر مالیت کے کارپٹس برآمد کئے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ عرصہ کے دوران فٹ بال کی برآمدات میں 13.69 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کھیلوں کی مجموعی برآمدات 12 ہزار 474 ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 11 ہزار 427 ملین ڈالر تھیں۔

مزید خبریں