کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی، ما ہرےن زراعت

فیصل آباد۔13 جولائی (اے پی پی )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما ، نگینہ اور یاکٹ کو منظور شدہ اقسام قرار دے دیاگیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔ انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت …

فیصل آباد۔13 جولائی (اے پی پی )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما ، نگینہ اور یاکٹ کو منظور شدہ اقسام قرار دے دیاگیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔ انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ سبزیات کو موسم گرماکے دوران 8سے10روز کے وقفہ سے پانی لگانا چاہیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4سے5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جووں کے حملہ کی صورت میں کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply