کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نےراولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کردیا۔فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نےراولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کردیا۔فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح جتھوں نے مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد منگل کی صبح متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پرفائرنگ کی۔فائرنگ کا مقصد عوام کو اشتعال دلانا اور دھرنے میں جان پیدا کرنا تھا۔بزدلانہ کارروائی کے بعد پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلئے پیش قدمی کی تو مسلح جتھوں نے پولیس کو آٹومیٹک ہتھیاروں اور گولہ بارود سے نشانہ بنایا۔پولیس کی مدد کے لئے تعینات رینجرز کی نفری بھی امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلئے موقع پر پہنچ گئی۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہ صرف جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی بلکہ خودساختہ دھماکہ خیز مواد بنا کر بھی استعمال کیا۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔ماہرین کےمطابق شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی منظم انداز میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہے،اس بھیانک واقعہ نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نام نہاد پرامن جدوجہد اور اصل چہرہ آشکار کر دیا ہے،جدید ترین ہتھیاروں کااستعمال اور بارود کی تیاری کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے جو عوام کی بقا کےلئے سنگین اور جان لیواخطرہ بن چکی ہے۔ماہرین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی بحالی اور ریاستی رٹ قائم کرنے کےلئے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کےخلاف فیصلہ کن سکیورٹی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔

مزید خبریں