کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔یہ اتفاق رائے ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسلامی …

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔یہ اتفاق رائے ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک میں تحقیق اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے متعدد مشترکہ پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں مسلم اقلیتی برادریوں اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے محققین کے لئے سالانہ 200 فیلوشپس فراہم کی جائیں گی جن کے تحت انہیں پاکستان کی نمایاں جامعات میں تحقیق کے مواقع میسر آئیں گے۔ملاقات میں طے پایا کہ کامسٹیک کے پروگرام برائے ممتاز سکالرز پروگرام کے تحت سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (سٹیم) کے شعبوں میں پاکستان کے ممتاز اساتذہ اور ماہرین کے سالانہ 200 دوروں کی سرپرستی کی جائے گی تاکہ وہ او آئی سی رکن ممالک کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ علمی روابط کو مضبوط بنا سکیں۔دونوں اداروں نے او آئی سی کے رکن ممالک کی جامعات کی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کے لئے ایک خصوصی استعداد کار پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ ایکریڈیٹیشن کونسلز کے لئے بھی ایک خصوصی پروگرام متعارف کرایا جائے گا تاکہ انہیں بین الاقوامی معیار اور بہترین طریقہ کار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ملاقات کے دوران پاکستانی جامعات کی عالمی سطح پر نمایاں موجودگی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس مقصد کے لئے پاکستانی جامعات کے انٹرنیشنل آفسز کو مضبوط بنانے کے لئے ایک خصوصی استعداد کار پروگرام شروع کیا جائے گا۔ان اقدامات پر عملدرآمد کے لئے کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان باضابطہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے جائیں گے۔اس موقع پر کامسٹیک کے فوکل برائے کنسورشیم آف ایکسی لینس و کوآرڈینیٹر آئوٹ ریچ محمد مرتضیٰ نور بھی موجود تھے۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں