کامن ویلتھ گیمز ، سوئمنگ کے مردوں کے 50میٹر بیک سٹروک مقابلوں کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حسیب طارق فائنل سے باہر

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں جاری اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں ہفتے ہونے والے سوئمنگ کے مردوں کے 50میٹر بیک سٹروک مقابلوں کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حسیب طارق شکست کے بعد فائنل سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے مطلوبہ فاصلہ27.23 کے وقت میں طے کیا۔ یوں وہ فائنل کے لئے آخری کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی سے 1.23 سیکنڈ پیچھے رہ کر فائنل …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں جاری اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں ہفتے ہونے والے سوئمنگ کے مردوں کے 50میٹر بیک سٹروک مقابلوں کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حسیب طارق شکست کے بعد فائنل سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے مطلوبہ فاصلہ27.23 کے وقت میں طے کیا۔ یوں وہ فائنل کے لئے آخری کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی سے 1.23 سیکنڈ پیچھے رہ کر فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ اس سے قبل ہونے والی 50میٹر بیک سٹروک ہیٹ میں انہوں نے یہی فاصلہ 27.39سیکنڈ میں طے کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔