کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر،

گولڈ کوسٹ۔07اپریل (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پہلے ہاف میں بھارت کو 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، 39ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا، اس کے بعد بھارت نے دفاعی …

گولڈ کوسٹ۔07اپریل (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پہلے ہاف میں بھارت کو 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، 39ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا، اس کے بعد بھارت نے دفاعی انداز اپنایا تاہم میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے مبشرعلی نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے نہ صرف میچ برابر کیا بلکہ بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ ڈرا کیا ہے، اس سے قبل گرین شرٹس اور ویلز کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ گو