اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) قومی ریسلر محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے بعد اب اگلا ہدف اولمپکس گیمز میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنا ہے، مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انعام بٹ نے حال ہی میں گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں فری سٹائل 86کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ملک کیلئے پہلا طلائی …
کامن ویلتھ گیمز کے بعد اگلا ہدف اولمپکس گیمز میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنا ہے، محمد انعام بٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) قومی ریسلر محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے بعد اب اگلا ہدف اولمپکس گیمز میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنا ہے، مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انعام بٹ نے حال ہی میں گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں فری سٹائل 86کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ملک کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو ایتھلیٹس پوٹینشل رکھتے ہیں اور اولمپکس گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کی مالی معاونت کرے تاکہ وہ بہتر طریقے سے گیمز کی تیاری کر کے بہترین نتائج دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنا میری زندگی کا باعث فخر لمحہ ہے اور میں اسے کبھی فراموش نہیں کروں گا، طلائی تمغہ جیتنے کے بعد میرا اعتماد مزید بڑھا ہے اور مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے خوب جان لڑاﺅں گا۔








