لاہور/گوجرانوالہ۔17 جولائی (اے پی پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے'پہلے فیز میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوان اس سے مستفید ہو چکے ہیں'دوسرے فیز میں بڑی تعداد میں نوجوان درخواستیں جمع کروا چکے ہیں'12 اگست کو وزیر اعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے …
کامیاب جوان پروگرام ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ہزاروں نوجوان اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ،وزیر اعظم 12 اگست کو کامیاب جوان پروگرام کے فیز 2 کا افتتاح کریں گے، مکمل لاک ڈاون کیا جاتا تو معیشت مکمل طور پر تباہ ہو جاتی،عثمان ڈار

مزید خبریں
لاہور/گوجرانوالہ۔17 جولائی (اے پی پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے’پہلے فیز میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوان اس سے مستفید ہو چکے ہیں’دوسرے فیز میں بڑی تعداد میں نوجوان درخواستیں جمع کروا چکے ہیں’12 اگست کو وزیر اعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے فیز 2 کا افتتاح کریں گے’اگر پاکستان میں مکمل لاک ڈاون کیا جاتا تو ہمیں معیشت مکمل طور پر تباہ ہو سکتی تھی’کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاروبار متاثر ہوئے’لاک ڈاون پر اپوزیشن نے بھی بھر پور سیاست کی’ کرپشن مافیا جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا’ وزیر اعظم نے آٹا چینی مافیا کی رپورٹ پبلک کر دی اب ایکشن لینا متعلقہ اداروں کا کام ہے صنعت کارواں کے ساتھ مل کر بے روز گاری کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب اورگوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم گوجرانوالہ میں کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو کا افتتاح کر رہے ہیں’پہلے فیز میں بھی کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوان اس سے مستفید ہو چکے ہیں’دوسرے فیز میں بھی بڑی تعداد میں نوجوان درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کو سیاسی بنیادوں پر نہیں چلایا جا رہا’ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کو سیاست سے پاک کر کے چلایا جارہاہے’کامیاب جوان پروگرام کوئی زکوتہ کا پیسہ نہیں بلکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے’اگر کوئی نوجوان کاروبار نہیں کر سکتا تو وہ کامیاب جوان پروگرام کا حصہ نہ بنے’کامیاب جوان پروگرام پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ ڈویژن کاروبار میں اہم اہمیت رکھتا ہے ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کا پہلا ٹیر 1 لاکھ سے 5 لاکھ تک کا تھا’ اس پروگرام میں نوجوان کو اب 3 فیصد مارک اپ پر قرضے دئیے جا رہے ہیں’اب تک لائیو سٹاک سپئر پارٹس سمیت دیگر شعبوں میں نوجوان کو قرض دئیے گئے’کامیاب جوان پروگرام کے فیز 2 کے تحت تمام بینکوں میں نوجوان درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں’12 اگست کو وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے فیز 2 کا افتتاح کریں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ ایک سوارب روپیہ کا میاب جوان کیلئے رکھا گیا ہے’ جبکہ 25ارب روپے خواتین کیلئے اس پروگرام میںرکھے جائیں گے’زندگی میں آگے بڑھنے والے نوجوانوں کو اس پروگرام کے تحت قرضے دئیے جائے گئے۔عثمان ڈار نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاروبار متاثر ہوئے’لاک ڈاون پر اپوزیشن نے بھی بھر پور سیاست کی’اگر پاکستان میں مکمل لاک ڈاون کیا جاتا تو ہمیں معیشت مکمل طور پر تباہ ہو سکتی تھی’ صنعت کارواں کے ساتھ مل کر بے روز گاری کا خاتمہ کریں گے’گیپکو سے بھی درخواست ہے کہ وہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کاروباری افراد کو ریلیف دیں’گوجرانوالہ کامیاب جوان فیز ٹو میں تمام بنکس کا انتخاب کیا گیا ہے’ورلڈ انٹر نیشنل یوتھ ڈے پر اس ایپلی کیشن کا آغاز کیا جا ئیگا’کورونا کے بعد پوری دنیا میں کا روبار کے حالات مشکل ہیں’یوکے میں لاک ڈاؤن سے ان کی اکانومی دس بارہ سال پیچھے چل گئی ہے’اگر مکمل لاک ڈاؤن کیا جاتا تو ملک کے حالات خراب ہو جاتے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کو غریب آدمی کے فکر ہیں وہ مہنگائی کے خاتمہ کیلئے دن رات مصروف ہیں’ اس حوالے سے وزیر اعظم روزانہ میٹنگ کرتے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا’جلد کرپشن مافیا اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے’ وزیر اعظم نے آٹا چینی مافیا کی رپورٹ پبلک کر دی اب ایکشن لینا متعلقہ اداروں کا کام ہے۔








