گوجرانوالہ ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیرا عظم کے معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام ایک غیر سیاسی پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کامیاب نوجوان پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہزاروں نوجوانوں …
کامیاب نوجوان پروگرام ایک غیر سیاسی پروگرام ہے، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، وزیرا عظم کے معاون خصوصی امور نوجواناں کا نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
گوجرانوالہ ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیرا عظم کے معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام ایک غیر سیاسی پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کامیاب نوجوان پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہزاروں نوجوانوں نے قرضے کیلئے درخواست دی ہے جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد دوسرے مرحلے کیلئے درخواستیں جمع کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو دیے جانے والے فنڈز زکوٰة کی رقم سے نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام پاکستان قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی طرح ہے اور حکومت نے اس پروگرام کیلئے 100 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو لائیو سٹاک، سپیئر پارٹس اور دیگر کاروبار کیلئے تین فیصد کے مارک اپ پر ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک کے قرضے فراہم کیئے جارہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن نے لاک ڈائون پر سیاست کی ، اگر ملک میں مکمل لاک ڈائون لاگو کردیا جاتا تو ملک کی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نوجوان کاروبار نہیں کرنا چاہتے تو انہیں کامیاب نوجوان پروگرام کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن 12 اگست کو کامیاب نوجوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے جس میں خواتین کیلئے 25 بلین روپے مختص کئے جائیں گے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان غریب لوگوں کی حالت زار پر بہت زیادہ پریشان ہیں اور ان کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔








