کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) کثیر القومی بحری مشق امن 17ءکا بین الاقوامی پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کے ساتھ جمعہ کے روز باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی بینڈ کی روایتی دھنوں کے ساتھ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی ۔ امن17 میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کے عملے ، مندوبین، سفراءاور پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد …
کثیرالقومی بحری مشق امن 17ءکا بین الاقوامی پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ باقاعدہ آغاز

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) کثیر القومی بحری مشق امن 17ءکا بین الاقوامی پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کے ساتھ جمعہ کے روز باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی بینڈ کی روایتی دھنوں کے ساتھ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی ۔ امن17 میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کے عملے ، مندوبین، سفراءاور پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ ہم سب یہاں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصدکے تحت جمع ہوئے ہیں تاکہ اس دنیا کو تمام انسانیت کے لیے امن کاگہوارہ بنایا جائے اور ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جائے، ہمارا آئین بھی ہم سے اسی بات کا تقاضہ کرتا ہے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں اگر ساری دنیا متحد ہوجائے تو یہ ہم سب کے بہترین مفاد میں ہوگا۔








