کرائسٹ چرچ۔3دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابتدائی ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے شاندار مجموعی کارکردگی کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔کیوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے سکور 231 رنز کے جواب میں 167 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ دوسری اننگز …
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ دوسرا روز،ویسٹ انڈیز ٹیم مشکلات کا شکار،نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں 96 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ میچ پر گرفت مضبوط

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔3دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابتدائی ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے شاندار مجموعی کارکردگی کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔کیوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے سکور 231 رنز کے جواب میں 167 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 32 رنز بنا کر مجموعی طور پر 96 رنز کی برتری حاصل کر لی۔اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ ہونے والی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن اپنے باؤلرز کے ذریعے مقابلے پر مکمل کنٹرول حاصل کیا۔ کیوی باؤلرز نے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہ دیا اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم کو 167 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ مہمان بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے اور کوئی بھی شراکت نیوزی لینڈ کے لیے خطرہ ثابت نہ ہو سکی۔برتری حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز اعتماد کے ساتھ کیا۔
صرف 7 اوورز میں اوپنرز نے 32 رنز جوڑ کر ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز کے باؤلرز پر دباؤ بڑھا دیا۔ بدھ کو کیوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 231 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو زیک فولکس اورجیکب ڈفی4،4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔زیک فولکس اپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر جیڈن سیلز کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔جیکب ڈفی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمارروئچ ،اوجے شیلڈز،جیڈن سیلزاورجسٹن گریوز نے دو، دو جبکہ ،جوہن لین اور کپتان روسٹن چیس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جان کیمبل اورٹیگینرائن چندر پال اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں جب جان کیمبل ایک رن بناکر زیک فولکس کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 56 اور ٹیگینرائن چندر پال52 رنز بناکر نمایاں رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور کیوی بائولر ز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم کیوی ٹیم کی پہلی اننگز کے سکور 231 رنز کے جواب میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،میٹ ہنری نے 3جبکہ زیک فولکس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو میزبان کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 32 رنز بنالئے تھے اور اس کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 96 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ ڈیون کانوے 15 اور کپتان ٹام لیتھم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔








