اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے جدید ڈیٹا سینٹر افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ڈی جی پی اے اے ائیروائس مارشل ذیشان سعید نے ملک گیر ڈیجیٹل آپریشنز کے لیے نئے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم بڑھا دیا۔ جدید ڈیٹا سینٹر …
کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے جدید ڈیٹا سینٹر افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے جدید ڈیٹا سینٹر افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ڈی جی پی اے اے ائیروائس مارشل ذیشان سعید نے ملک گیر ڈیجیٹل آپریشنز کے لیے نئے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم بڑھا دیا۔
جدید ڈیٹا سینٹر سے ہوائی اڈوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ائیروائس مارشل ذیشان سعید نے ایویشن میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پراجیکٹ میں شریک تکنیکی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہیڈکوارٹرز سمیت کراچی ائیرپورٹ آپریشنز کا ڈیٹا ایک جگہ دستیاب ہوگا، اس اقدام سے ای گیٹس، فری وائی فائی اور فائیو جی جیسی مسافروں کی سہولیات کے پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد ہوسکے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹیم کے دیگر ارکان کو شیلڈز دی گئیں۔ ائیرپورٹ مینجر سمیت جناح انٹرنیشنل انتظامیہ کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔








