کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے اسکروٹنی کے عمل اور انتخابات کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے اسکروٹنی کے عمل اور انتخابات کا آغاز کر دیا۔ منگل کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات طویل عرصے سے التوا کا شکار تھےجس کی وجہ سے اس کا گور نگ باڈی غیر فعال ہو گئی تھی۔ اس تاخیر کے جواب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے اسکروٹنی کے عمل اور انتخابات کا آغاز کر دیا۔ منگل کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات طویل عرصے سے التوا کا شکار تھےجس کی وجہ سے اس کا گور نگ باڈی غیر فعال ہو گئی تھی۔

اس تاخیر کے جواب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے سندھ کے تمام ڈویژنز میں باسکٹ بال کلبوں اور اضلاع کی اسکروٹنی کا آغاز کیا۔کراچی کے علاوہ تمام ڈویژنز میں کامیابی کے ساتھ انتخابات منعقد کیے گئے۔کراچی میں باسکٹ بال سرگرمیوں کی بحالی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئےسندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے درخواست کی کہ کراچی کے کلیوں کی اسکروٹنی کی جائے اور منصفانہ اور شفاف طریقے سے نئے انتخابات منعقد کیے جائیں۔

پی بی بی ایف کی جنرل کو نسل کے آخری اجلاس میں اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس سلسلے میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سیکرٹری کو خطوط بھیجے گئے جس میں کراچی کے رجسٹر ڈکلیوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیاتاہم دو یاد دہانیوں کے باوجود سابق عہدیداروں کی طرف سے کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی کمیٹی نے خود مختار طور پر اسکروٹنی کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسکروٹنی پر فارم بھیجا جائے گا، جس میں درج ذیل معلومات فراہم کرناضروری ہے۔

کلب کا نام اور رابطہ معلومات شامل ہو۔کلب کے صدر خزانچی، اور سیکریٹری کے پتے اور رابطہ تفصیلات،کلب کے ہر کھلاڑی کی تفصیلات ، جن کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے ، اور ساتھ میں ان کے شناختی کارڈ کی نقول،ضروری معلومات جمع کرنے کے بعد انتظامی کمیٹی کراچی کلب چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ کلبوں کی تصدیق کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جس کے بعد اہل کلبوں کی حتمی فہرست تیار کی جائے گی تا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے نئے انتخابات کرائے جاسکیں۔انتظامی کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ اسکروٹنی اور انتخابی عمل شفاف اور شمولیت پر مبنی ہوتاکہ کراچی میں ایک فعال اورمؤثر باسکٹ بال گور نفس نظام کو بحال کیا جاسکے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔