کراچی ۔5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پر تنقید کرنا میرے لئے آسان ہے لیکن کراچی سیاست نہیں سننا چاہتا بلکہ زمین پر عملی کام دیکھنا چاہتا ہے ، کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ماضی سے بات مختلف اس لئے ہے کہ تمام ارباب اختیار، وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت ، کنٹونمنٹ …
کراچی سیاست نہیں سننا چاہتا بلکہ زمین پر عملی کام دیکھنا چاہتا ہے، اسد عمر

مزید خبریں
کراچی ۔5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پر تنقید کرنا میرے لئے آسان ہے لیکن کراچی سیاست نہیں سننا چاہتا بلکہ زمین پر عملی کام دیکھنا چاہتا ہے ، کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ماضی سے بات مختلف اس لئے ہے کہ تمام ارباب اختیار، وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت ، کنٹونمنٹ بورڈ مشترکہ طور پر ذمہ داری اٹھارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کے الیکٹرک کے حکام سے ملاقات کے بعد کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اس وقت پوری توجہ کراچی پر مرکوز ہے ، بجلی بھی کراچی کا بڑا مسلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے حکام سے بجلی کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنجیدگی کے ساتھ اس آپشن کو دیکھنا پڑے گا کہ الیکٹرک کا اختیار مالکان کے پاس رہنا چاہیے یا حکومت کو ذمہ داری لینی پڑے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عرصہ سے کے فور اور کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر) کے منصوبوں کا سن رہے ہیں لیکن مسائل اس لئے بھی حل نہیں ہوئے کہ کسی کے پاس کل اختیار نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ارباب اختیار وفاقی ، صوبائی حکومتیں، کنٹونمنٹ بورڈ مشترکہ ذمہ داری اٹھارہے ہیں ، خلوص نیت سے عمل درآمد ہوگیا تو انشا اللہ جو مسائل30 سال سے دیکھ رہے ہیں ان پر قابوں پالیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کے فور منصوبے کراچی کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں ہے اور نالوں کے اوپر ناجائز تجاوزات قائم کئے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ شہباز شریف کے دل میں کراچی کے لئے درد جاگا اور وہ کراچی کے دورے پر آئے لیکن وہ متاثرہ علاقوں کی بجائے زرداری ہاوس گئے اور سیاست کرکے واپس چلے گئے ۔








