کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے لئے 1100ارب کے تاریخی پیکیج کے اعلان پر وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی شہر کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔اس وقت کراچی شہرمیں بے تحاشہ مسائل …
کراچی شہر کے لئے 1100 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کے اعلان پر وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، خرم شیر زمان

مزید خبریں
کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے لئے 1100ارب کے تاریخی پیکیج کے اعلان پر وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی شہر کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔اس وقت کراچی شہرمیں بے تحاشہ مسائل موجود ہیں جس کی وجہ سے شہر ی شدید متاثر ہورہے ہیں۔ پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاﺅس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے 1100ارب کے پیکیج میں کراچی کے نالوں کی صفائی، زیر التواءپراجیکٹس کی تکمیل، ٹرانسپورٹ، شہر کی سڑکیں، سیوریج سسٹم ، سالڈ ویسٹ اور پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے۔پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت شہر کے مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اگر سندھ حکومت بھی کراچی کے مسائل کا مستقل حل چاہتی ہے تو اسے بھی وفاق کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے ، کراچی کی ترقی ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے ۔ملک کو 75فیصد ریونیو دینے والے شہر کے بنیادی مسائل ہمیشہ سیاست کی نظر ہوئے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کراچی کے شہریوں کو مزید مشکلات میں نہیں گھرنے دے گی۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کراچی شہر ریکارڈ ترقی کرے گا۔کراچی شہر ہمیشہ سے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح رہا ہے۔ و ہ دن دور نہیں جب کراچی کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا۔








