اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کراچی میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ عجب تماشہ ہوا، چچا شہباز کو دیکھ کر عوام چور چور کے نعرے لگانے لگے اور چچا کو پتلی گلی سے نکلنا پڑا۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب امید ہے چچا شہباز نیب میں حاضری کیلئے فِٹ ہو چکے اور اس بار بْلاوے پر جھوٹی تاویلیں پیش نہیں کریں گے۔