کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ افسوسناک ہے‘ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ افسوسناک ہے‘ اس واقعہ میں چین اور پاکستان کے دشمن ملوث ہیں‘ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کی 29 تاریخ کو حکومت کے 100 روزہ اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ افسوسناک ہے‘ اس واقعہ میں چین اور پاکستان کے دشمن ملوث ہیں‘ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کی 29 تاریخ کو حکومت کے 100 روزہ اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصل خانہ پر حملہ افسوسناک ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مثالی دوستی ہے، ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک چین دوستی میں کوئی دراڑ نہیں پڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو سو روزہ اہداف اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے رواں ماہ کی 29 تاریخ کو اعتماد میں لیں گے۔