کراچی پورٹ قاسم میں قائم پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں سے 10400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک) کے تحت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن سے 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، کراچی پورٹ قاسم میں قائم پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگئی ہے۔ جمعرات کو سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک) کے تحت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن سے 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، کراچی پورٹ قاسم میں قائم پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگئی ہے۔ جمعرات کو سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جبکہ دوسرا یونٹ رواں مہینے کے آخری ہفتے میں بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ارلی ہارویسٹ توانائی کے منصوبوں میں ساہیوال کول پاور پلانٹ اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ اہم منصوبے ہیں۔

مزید خبریں