اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہر کے دورہ کے دوران کراچی کیلئے 1100 ارب روپے سے زائد مالیت کے پیکج کا خیرمقدم کیاہے۔ اتوارکو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپراپنے پیغامات میں صدرمملکت نے کہاہے کہ کراچی کیلئے 1100 ارب روپے مالیت کا پیکج اورسندھ کی ضروریات کیلئے مزیدگفت وشنیدخوش آئند قدم ہے۔ صدرمملکت نے کہاکہ ان کے شہرکراچی …
کراچی کیلئے 1100 ارب روپے مالیت کا پیکج اورسندھ کی ضروریات کیلئے مزیدگفت وشنید خوش آئندعمل ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہر کے دورہ کے دوران کراچی کیلئے 1100 ارب روپے سے زائد مالیت کے پیکج کا خیرمقدم کیاہے۔ اتوارکو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپراپنے پیغامات میں صدرمملکت نے کہاہے کہ کراچی کیلئے 1100 ارب روپے مالیت کا پیکج اورسندھ کی ضروریات کیلئے مزیدگفت وشنیدخوش آئند قدم ہے۔ صدرمملکت نے کہاکہ ان کے شہرکراچی کومصائب سے نکالنے میں پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان پرخلوص وسرگرم تعاون سے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتاہے۔ اب اس پیکج پرعمل درآمد ہمارے لئے ایک آزمائش ہوگی۔ صدرمملکت نے کہاکہ ہمیں اس بات کوسمجھنے کی ضرورت ہے کہ عوام اورشہری ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ صدرمملکت نے کہاکہ کراچی جوملک میں ٹیکس دینے والاسب سے بڑا شہر ہے کوبارشوں نے شدیدمتاثرکردیاہے۔شہرکی معیشت کے احیاءکادارومدار بنیادی ڈھانچہ، سڑکوں، واٹرسپلائی، بارش اورگندے پانی کے نکاس پرہے۔صدرنے کہاکہ ٹھوس کچرے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانے اورکراچی سینٹرل ریلوے وبس ریپڈ سسٹم کے ذریعہ جدید ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کوجدید بنانے پرتوجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔








