مری/راولپنڈی۔25فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹررضا تنویرسپرا نے مری میں سیاحوں، مقامی افراد اور تاجر برادری سمیت ہر طبقے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کرایہ داری ایکٹ پر 100 فیصد عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، رہائشی نگرانی مہم (اکاموڈیشن مانیٹرنگ ڈرائیو) کے دوران مری کے شہری، دیہی اور سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، فلیٹس، اپارٹمنٹس اور ائیر بی این بی سمیت دیگر …
کرایہ داری رجسٹریشن مکمل کرنے کے لئے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے، ڈاکٹر رضاتنویر سپرا

مزید خبریں
مری/راولپنڈی۔25فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹررضا تنویرسپرا نے مری میں سیاحوں، مقامی افراد اور تاجر برادری سمیت ہر طبقے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کرایہ داری ایکٹ پر 100 فیصد عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، رہائشی نگرانی مہم (اکاموڈیشن مانیٹرنگ ڈرائیو) کے دوران مری کے شہری، دیہی اور سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، فلیٹس، اپارٹمنٹس اور ائیر بی این بی سمیت دیگر ایپس کے ذریعے کرائے پر دیئے جانے والے یونٹس میں آمدورفت کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ہوگا، مالکان کو کرایہ داری رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔
‘اس مہم کا مقصد’شناختِ منزل‘ کے ذریعے امن و امان کی ضمانت فراہم کرنا اور مری کے ہر گھر اور قیام گاہ کی حرمت و تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ مری ایک عالمی سیاحتی مرکز ہے جہاں سیزن کے دوران سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قیام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب صرف روایتی ہوٹل ہی نہیں بلکہ وہ تمام نجی مکانات اور اپارٹمنٹس جو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کرائے پر دیئے جا رہے ہیں ان کا اندراج بھی لازمی ہوگا،اس مقصد کے لئے تمام مالکان اور منتظمین کو ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا تاکہ ہر مہمان کا ڈیٹا ریئل ٹائم میں پولیس کو موصول ہو سکے۔
‘انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مقررہ دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد رجسٹریشن نہ کرانے والے مالکان کے خلاف ’’کرایہ داری ایکٹ‘‘ کے تحت بلا امتیاز فوری قانونی کارروائی اور مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع مری کے تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کرایہ داروں کی 100 فیصد چیکنگ یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی غیر مقامی فرد پولیس ریکارڈ سے باہر نہ رہے۔
ڈاکٹر رضاتنویر سپرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مری کو ’’سیف سٹی‘‘ بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بروقت اندراج کرائیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ مری پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتی رہے گی۔








