کرتارپور سکھ برادری کے لئے مقدس مقام ہے، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے،، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔25 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور سکھ برادری کے لئے مقدس مقام ہے، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے وزیراعظم عمران خان پر عزم ہیں۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی نے کہا …

اسلام آباد ۔25 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور سکھ برادری کے لئے مقدس مقام ہے، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے وزیراعظم عمران خان پر عزم ہیں۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر اور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات پوری آزادی اور سہولت سے ادا کر سکیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی دنیا میں ایک بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے رجحانات اور واقعات میں کرتار پور دنیا کو انسانیت اور اختلاف رائے کے احترام اور برداشت کا پیغام دے رہا ہے،