کرتار پور میں بابا گورو نانک کے جنم دن پر انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد ،یاتریوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے کبڈی میچ دیکھا

لاہور/نارووال۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کرتار پور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے بابا گورو نانک انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد،یاتریوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے کبڈی میچ دیکھا،بہترین کھیل پر کھلاڑیوں کو بھر پو ر داد دی ۔ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول میں پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی نے …

لاہور/نارووال۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کرتار پور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے بابا گورو نانک انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد،یاتریوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے کبڈی میچ دیکھا،بہترین کھیل پر کھلاڑیوں کو بھر پو ر داد دی ۔ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول میں پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین ،وزیر قانون پنجاب صہیب برتھ،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر اورڈپٹی کمشنر نارووال سمیت بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر بھارت سے پاکستان آ ئے سکھ یاتریوں نے بھی شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق کبڈی میچ بندیشہ رائل بیلجیم کبڈی کلب اور رائل کنگ کبڈی کلب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلہ رائل بیلجیم کبڈی کلب نے جیت لیا۔

اس موقع پر پردھان پاکستان سے گردوارہ پر بندے کمیٹی سردار رمیش سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابا گرو نانک کبڈی فیسٹیول کے انعقاد پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن،اور پی ایم یو کرتار پور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے بنیاد رکھ دی ہے ہر سال یہاں کبڈی میچ ہوگا۔ کھیلوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔کرتار پور مینجمنٹ یونٹ کے چیف ایگزیکٹو افیسر ابوبکر آفتاب قریشی نے کہا کہ کرتار پور انتظامیہ کھیلوں کے انعقاد کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اور کھیل کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دنیا بھر میں پہنچائیں گے۔کبڈی فیسٹیول میں شریک سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی پنجا بی کلچر کی پہچان ہے ،سکھ یاتری گورو نانک کبڈی فیسٹیول کے انعقاد پر حکومت پاکستان مبارک باد کی مستحق ہے ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔