کرسمس کی آمد پر مسیحی برادری کی تقریبات کا آغاز ،خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا

120
Christmas
Christmas

فیصل آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ملک بھر کی مسیحی برادری کرسمس کا مقدس تہوار 25دسمبر بروزپیر روایتی جوش و خروش، عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے سے منا ئے گی۔ اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے ،وہاں کرسمس ٹریز اور سانتا کلاز کے مجسموں کی تزئین و آرائش بھی شرو ع کر دی گئی ہے۔

کرسمس کی آمد پر مسیحی برادری نے کیک کاٹنے اور کینڈل لائٹ سروسز بھی شروع کر دی ہیں جنس میں مسلم، سکھ اور ہندو برادری کے افراد کو بھی بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے ، کرسمس کی تقریبات کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کےلئے سکیور ٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب کرسمس کا تہوار قریب آنے کے باعث فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں تیاریاں بھر پورطریقے سے جاری ہیں ،

مسیحی برادری کے افراد خصوصاً خواتین، بچوں اور جوانوں نے شاپنگ کےلئے بازاروں کا رخ کر لیا ہے،ایک دوسرے کو تحائف بھی دیے جارہے ہیں۔مزید بر آں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔