جہلم۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، ممبران کمیٹی، قاری عمر فاروق، قاری عبد الباسط، سید باقر شاہ، حسن رضوی، پاسٹرز نوید گل،فادر لوئس،پاسٹر شہزاد عارف ،پاسٹر سلیمان، سکیورٹی افسران اور پاسٹرز و کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ہر قسم کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ،تمام چرچوں کے راستوں کی بہترین صفائی، کرسمس تقریبات کے لیے مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔