کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں تیزی سے کمی ہوئی ہے جو بہت اہم ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں تیزی سے کمی ہوئی ہے جو بہت اہم ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں نمو کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں تیزی سے کمی ہوئی ہے جو بہت اہم ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں نمو کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ فصلوں کی پیداوار بھی اچھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلسل دوسرے سال کے دوران بھی ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو پانچ سال سے زیادہ رہے گی، گذشتہ 15 سال میں پہلی مرتبہ قومی معیشت کی شرح نمو پانچ فیصد سے زائد رہے گی۔

 

مزید خبریں