کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے،شہباز گل کا ٹویٹ

مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نومبر 2020 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 20فیصد اور فرماسوٹیکل اشیاءکی برآمدات میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔ایک ماہ میں سرجیکل اشیاء 11فیصد، خواتین کے گارمنٹس 4 فیصد زائد برآمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اب میت، بیماری اور مکاری کی سیاست ہی انکا مقدر ہے۔