اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں انسداد سمگلنگ آپریشنز کے دوران سمگلنگ کی کئی بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ان کارروائیوں میں ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 7 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک اہم کارروائی میں انفورسمنٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے تین ٹرکوں کو روک کر …
کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں ، سات کروڑ چوالیس لاکھ روپے مالیت کی اشیاضبط
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں انسداد سمگلنگ آپریشنز کے دوران سمگلنگ کی کئی بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ان کارروائیوں میں ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 7 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک اہم کارروائی میں انفورسمنٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے تین ٹرکوں کو روک کر 12,200 کلو گرام سمگل شدہ چھالیہ، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کرلئے۔
ان اشیا اور سمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے جن کی مجموعی مالیت پانچ کروڑ پینتالیس لاکھ روپے بنتی ہے۔ایک اور کارروائی میں انفورسمنٹ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے مختلف مسافر گاڑیوں سے ہینڈ اور فیس کریمز، لوشنز، شیمپو اور پیٹرولیم جیلیز پر مشتمل 24 لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس برآمد کرکے ضبط کر لئے ۔
پشاور ڈویژن نے دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکواضبط کیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے ہے۔دوسری طرف اینٹی سمگلنگ ڈائریکٹوریٹ نوشہرہ نے ایک جیک پک اَپ گاڑی کو روک کر 2,000 سلیوز سمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے اور سامان کے ساتھ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔ اس کیس کی مجموعی مالیت 95لاکھ روپے ہے۔خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں پاکستان کسٹمز کی یہ انسداد سمگلنگ کارروائیاں ایف بی آر کے اس عہد کی تجدید کرتی ہیں کہ وہ سمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔









