اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 25 کلوگرام چاندی برآمد کر لی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران نے گوادر سے آنے والی ایک مسافر بس کو روکا، تفصیلی تلاشی کے دوران ایک مسافر …
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،موچکو چیک پوسٹ پر 25 کلوگرام چاندی برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 25 کلوگرام چاندی برآمد کر لی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران نے گوادر سے آنے والی ایک مسافر بس کو روکا، تفصیلی تلاشی کے دوران ایک مسافر کے سامان سے 25 کلوگرام وزنی چاندی کی سلاخیں برآمد ہوئیں۔
متعلقہ شخص کسی بھی قسم کی قانونی درآمد کی دستاویز یا خریداری کی رسید پیش کرنے میں ناکام رہا ، جس سے اس سامان کی غیر قانونی نوعیت کی تصدیق ہو گئی۔برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ مذکورہ مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سمگل شدہ چاندی کے ماخذ ، روٹ اور متوقع وصول کنندگان کا سراغ لگانے اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کرنے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ایف بی آر کے ترجمان نے اس کامیاب کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سمگلنگ کی روک تھام اور کسٹمز قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کی تمام چیک پوسٹس اور داخلی راستوں پر اسی جوش و جذبے کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔








