کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سارے اپوزیشن لیڈرز اپنے بیانات میں کہتے رہے کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے،کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سارے اپوزیشن لیڈرز اپنے بیانات میں کہتے رہے کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے،کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ صرف دھمکیوں پر زور ہے لیکن ایسے نہیں چلے گا۔اب پیسے واپس کرنا ہوں گے یا جیل جانا ہو گا۔