کشمیریوں کیخلاف مظالم پر بھارتی سول سوسائٹی کی خاموشی افسوسناک ہے، میر اعظ

سرینگر ۔ 11 جون(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں اپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم پر بھارتی سول سوسائٹی اور اعتدال پسند سوچ کے حامل افراد کی خاموشی کی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے حامل بھارتیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔کشمیر …

سرینگر ۔ 11 جون(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں اپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم پر بھارتی سول سوسائٹی اور اعتدال پسند سوچ کے حامل افراد کی خاموشی کی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے حامل بھارتیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی ممتاز ہندو شخصیت شری شری روی شنکر کے ساتھ اپنی گفتگو میں کیا جنہوں نے ایک وفد کے میرواعظ کے ساتھ سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

Leave a Reply