اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب تک کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل نہیں ہوگا تب تک پاکستان ان کی حمایت جاری رکھنے گا ۔ وہ منگل کو دفتر خارجہ میں بھارتی ظلم اور بربریت پر یو م سیاہ کے حوالے سے …
کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ، جب تک کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل نہیں ہوگا تب تک پاکستان ان کی حمایت جاری رکھنے گا، وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب تک کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل نہیں ہوگا تب تک پاکستان ان کی حمایت جاری رکھنے گا ۔ وہ منگل کو دفتر خارجہ میں بھارتی ظلم اور بربریت پر یو م سیاہ کے حوالے سے منعقدہ ی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت مسئلہ کشمیر تنازعہ میں بدل گیا، کشمیر میں مسلم اکثریت کی وجہ سے اسے پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی ظلم ،جبر اور بربریت کے خلاف بہادری ،جرات اور مستقل مزاجی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اسی طرح ہر سال 27 اکتوبر کو بھرپور انداز سے یوم سیاہ مناتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قرادادیں منظور کیں لیکن بدقسمتی سے ان قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام بشمول بوڑھے ، مرد ،خواتین ، بچے حق خودارادیت تحریک کے لئے بھارتی مظالم کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ قربانیاں بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست2019کو ہندوستان نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا ،پاکستان کے ساتھ ساتھ باضمیر ممالک نے ہندوستان کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقاریر کے دوران اقوام متحدہ کی قرارداروں پر عمل درآمد نہ ہونے کے نتائج سے دنیا کو آگاہ کیا ۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے س دھڑکتے ہیں ،پاکستانی عوام پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جلدکشمیر میں ظلم ، جبراور بربریت کا دور ختم ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے غیو ر عوام 400دنوں سے ہندوستان کے غیر قانونی اقدام اور تسلط کا جرات کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں ۔








